بنگلورو، 4 / جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیئر کرناٹک کے وزیر اور کانگریس کے قومی سکریٹری این۔ ایس۔ بوس راجو اور پارٹی لیڈر ٹپپنپا کا مکنور نے پیر کو کرناٹک قانون ساز کونسل کے ممبران (MLCs) کے طور پر حلف لیا۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا، قانون ساز کو نسل کے اسپیکر بسواراج ہوراٹی اور قانون و پارلیمانی امور کے وزیر ایچ کے پاٹل اور دیگر موجود تھے۔
30 جون کو ہوئے ہوئے انتخابات میں قانون ساز کو نسل کے نئے اراکین بلا مقابلہ منتخب ہوئے، کیونکہ حزب اختلاف بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) اور جنتادل (سیکولر) نے امیدوار کھڑے نہیں کیے تھے۔ ایم ایل کی سیٹ بابور اؤ چنچنسور، آر شنکر اور مئی میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے لکشمن ساوادی کے استعفیٰ کے بعد سیہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ اگر چہ ساودی نے الیکشن جیتا لیکن چنچنسور اورشنکر کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
224 رکنی ریاستی اسمبلی میں کانگریس نے 135، بی جے پی نے 66 اور جے ڈی (ایس) نے 19 نشستیں حاصل کیں۔ شیٹر اس سے قبل 12 /جولائی 2012 سے 10 ماہ تک بی جے پی حکومت میں وزیر اعلی رہ چکے ہیں۔ وہ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لیکن شیٹر نے اسمبلی انتخابات سے پہلے کا نگر میں میں شمولیت اختیار کی جب بی جے پی۔ انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا۔ تا ہم شیٹر جنہوں نے کانگریس کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا، کو ہلی۔ دھارواڑ سنٹرل اسمبلی سیٹ پر شکست ہوئی تھی۔